میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی، ذرائع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تنازع پر پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک کے بعد بالآخر پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے کی ہدایت دے دی گئی۔

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ آج دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق اب رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل میچ کا آغاز شام ساڑھے 7 بجے ہونا تھا لیکن میچ ریفری کے تنازع کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق آج کے میچ میں اینڈی پائیکرافٹ ہی میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ ذرائع کیمطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی۔

چیئرمین پی سی بی نے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جس کے بعد کھلاڑی بس میں سوار ہو کر میدان کی طرف روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹایا نہ گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے باقی میچز نہیں کھیلے گی۔

پاکستان اور یواے ای کے میچ کو ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ

تنازع کی اصل وجہ اتوار کو پاک بھارت میچ میں ٹاس کے وقت پیش آئی جب اینڈی پائیکرافٹ نے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ "شیک ہینڈ نہیں ہوگا” اور پاکستان میڈیا منیجر سے یہ بھی کہا تھا کہ "یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے”۔

میچ کے بعد پاکستانی منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے شکایت کی تھی جس پر رسل نے جواب دیا تھا کہ "یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور حکومت کی جانب سے ہیں”۔

تاہم اب پی سی بی کی ہدایت کے بعد پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میدان میں اترے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter