ایشیا کپ فائنل: دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ آج دبئی میں ہوگا جہاں ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

latest urdu news

میچ کا آغاز دبئی میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگا، جبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس تاریخی مقابلے کے منتظر ہیں۔ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں مدِ مقابل ہوں گی۔

دبئی پولیس کی ایڈوائزری

فائنل میچ کے موقع پر دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں:

  • شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ کے باعث وہ میچ کے آغاز سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں۔
  • آتش گیر مادہ، ہتھیار، تیز دھار آلات، متنازع بینرز اور سیاسی جھنڈے لانے پر سخت پابندی ہوگی۔
  • اسٹیڈیم کے اندر نسلی جملے بازی، گالی گلوچ یا کسی بھی قسم کی بدتمیزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

سزا اور جرمانے

ایڈوائزری کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار سے 30 ہزار درہم تک جرمانہ اور ایک سے تین ماہ قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter