ایشیا کپ 2025: بھارت اور پاکستان کا سپر فور مرحلے میں ایک اور ٹاکرا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک بار پھر میدان میں آمنے سامنے ہوں گے، لیکن یہ میچ کسی سیمی فائنل یا ناک آؤٹ مقابلے کا حصہ نہیں بلکہ سپر فور کے مرحلے کا ایک عام لیگ میچ ہوگا۔

latest urdu news

سپر فور کا فارمیٹ:

ایونٹ میں گروپ اسٹیج کے بعد ٹاپ 2 ٹیمیں گروپ "اے” سے اور ٹاپ 2 ٹیمیں گروپ "بی” سے اگلے مرحلے یعنی سپر فور میں جگہ بناتی ہیں۔

اس مرحلے میں چاروں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں اور ہر ٹیم کو تین میچز کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

  • جیتنے پر 2 پوائنٹس
  • میچ برابر یا بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں 1 پوائنٹ
  • اور ہارنے پر کوئی پوائنٹ نہیں ملتا۔

بھارت بمقابلہ پاکستان :

پاکستان اور بھارت کا یہ سپر فور مرحلے کا میچ صرف پوائنٹس ٹیبل پر اثرانداز ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ٹیم ہار بھی جائے تو پھر بھی اگلے میچز اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل میں پہنچنے کا موقع برقرار رہتا ہے۔

ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے 1 اننگز میں 63 ڈاٹ بالز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

فائنل کیسے طے ہوگا؟

سپر فور کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست دو ٹیمیں براہِ راست فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ یعنی اصل ناک آؤٹ مقابلہ صرف فائنل ہوگا۔

یوں کرکٹ شائقین کے لیے یہ خوشخبری ضرور ہے کہ پاکستان اور بھارت کی روایتی حریفانہ کشمکش ایک بار پھر دیکھنے کو ملے گی، لیکن یاد رہے یہ میچ ناک آؤٹ نہیں بلکہ سپر فور کا حصہ ہے، جبکہ فیصلہ کن جنگ فائنل میں ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کا سپر فور مرحلے میں میچ 21 ستمبر 2025 کو ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter