دبئی میں ارشد ندیم کا عالمی اعزاز، شیخ محمد بن زاید ایوارڈ حاصل کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نامور اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کو دبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں کھیلوں کے میدان میں شاندار خدمات اور تاریخی کامیابیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

latest urdu news

یہ ایوارڈ دبئی میں ہونے والی 17ویں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر دیا گیا، جہاں دنیا بھر سے کھیلوں کی معروف شخصیات شریک تھیں۔ تقریب میں دبئی کے حکمران کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے ارشد ندیم کو یہ اعزاز پیش کیا۔

ارشد ندیم کی اس کامیابی کو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ ان کی محنت اور لگن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی انعامی رقم کا اعلان

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کر کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جو پاکستان کی اولمپک تاریخ کا ایک یادگار لمحہ ہے۔

یہ ایوارڈ ارشد ندیم کے بین الاقوامی مقام اور کھیلوں میں پاکستان کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter