اتوار, 1 جون , 2025

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیت لی ، قوم کا سر فخر سے بلند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول میں ہونے والے جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، یاسر سلطان کی شرکت نے بھی پاکستانی اُمیدوں کو تقویت بخشی۔

سیئول: ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیولین تھرو کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

ارشد ندیم کی فتح نے نہ صرف پاکستانی شائقین کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا بلکہ ملک کو ایک بار پھر عالمی کھیلوں کے افق پر سر بلند کر دیا۔

latest urdu news

ارشد ندیم نے 86.40 میٹر کی تھرو اپنی تیسری کوشش میں پھینک کر ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان بھی فائنل میں شریک تھے جن کی موجودگی نے پاکستانی اُمیدوں کو مزید مضبوط کیا، یاد رہے کہ بھارت کے یش ویر سنگھ کی کوالیفائنگ تھرو 76.67 میٹر رہی جو ارشد ندیم کی تھرو سے تقریباً 10 میٹر کم تھی۔

ارشد ندیم نے فائنل سے قبل اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی سے اعتماد بڑھا ہے، اب ان کا واحد ہدف پاکستان کے لیے چیمپئن بننا ہے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم گزشتہ سال ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں، جبکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کی مسلسل کامیابیاں نہ صرف پاکستانی ایتھلیٹکس کے لیے باعثِ فخر ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے ایک متاثر کن مثال بھی بن چکی ہیں۔ آج کا فائنل ان کے کیریئر کا ایک اور درخشاں باب ثابت ہوا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter