جمعہ, 23 مئی , 2025

النصر کی جانب سے رونالڈو کو ماہانہ تقریباً 5 ارب روپے اور 5 فیصد حصص کی پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلب اسٹار فٹبالر کو مزید مالی و تجارتی مراعات دینے کیلئے بھی تیار، معاہدہ صرف ایک سال کے لیے ہوگا۔

ریاض / میڈرڈ: پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی فٹبال کلب النصر سے ممکنہ علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان، ایک نئے معاہدے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

latest urdu news

ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، النصر کلب رونالڈو کو ماہانہ 15.2 ملین یورو (تقریباً 4 ارب 84 کروڑ پاکستانی روپے) کی نئی ڈیل کی پیشکش کر رہا ہے۔ اس مجوزہ معاہدے کی خاص بات یہ ہے کہ فٹبال اسٹار کو کلب کے 5 فیصد حصص بھی دیے جائیں گے، تاہم یہ معاہدہ صرف ایک سال کے لیے ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ النصر کلب رونالڈو کی خدمات برقرار رکھنے میں سنجیدہ ہے اور مستقبل میں مزید مالی و کمرشل مراعات دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ النصر نے 31 دسمبر 2022 کو رونالڈو سے دو سالہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت انہیں سالانہ 200 ملین یورو کی ادائیگی کی گئی تھی۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا تھا کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ ان کا آخری ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ 40 سال کی عمر میں فٹبال سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter