کابل/لاہور: افغانستان نے بھارت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ میچز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سہ ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہونی تھیں۔ سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونا تھا، جبکہ 19 نومبر کو اسی مقام پر افغانستان اور سری لنکا کا میچ شیڈول تھا۔
شیڈول کے مطابق باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے اور فائنل 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونا تھا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
افغانستان کے انکار کے بعد سیریز کا انعقاد غیر یقینی ہوگیا ہے، اور پی سی بی متبادل شیڈول یا ٹیم کے حوالے سے غور کر رہا ہے۔ ماہرینِ کرکٹ کے مطابق افغان بورڈ کا یہ فیصلہ پاک۔افغان تعلقات میں کشیدگی کے کرکٹ پر اثرات کی واضح علامت ہے۔