3
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرازق سے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کیمرے پر تمام ہی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔
عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات ہوئے 12 سال ہو چکے ہیں اور ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے اداکارہ کو بہت اچھی ایکٹریس قرار دیا۔
خیال رہے کہ 2020 میں بھارتی میڈیا اور انٹرنیٹ پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ عبدالرازق نے تمنا بھاٹیا سے خفیہ شادی کرلی ہے۔ اس کی وجہ ایک پرانی تصویر تھی جس میں دونوں کو جیولری کی دکان پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ تمنا بھاٹیا نے بھی حالیہ انٹرویو میں اس افواہ پر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ مزاحیہ ہے، اور تصویر دراصل ایک جیولری دکان کے افتتاح کے موقع کی تھی جہاں وہ اتفاقاً شریک ہوئی تھیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ لوگ خود سے کہانیاں بنا لیتے ہیں، لیکن اس پر قابو پانا ممکن نہیں ہوتا۔