ہفتہ, 26 اپریل , 2025

کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ جب سے عہدہ سنبھالا ہے کچھ لوگوں کی ذاتی خواہش تھی کہ میں چلا جاؤں، ایسے نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا، میرے پاس کسی قسم کی کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔

latest urdu news

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے شکست بہت مایوس کن ہے، پچ کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جو جلد آجائے گی، وقار یونس نے گزشتہ 3، چار ہفتے ساتھ دیا ہے اور مینٹورز کو سلیکشن میں مدد دی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کا یہ حال آج سے نہیں ہے، کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت خراب ہے اسے بہترکریں گے، چیزوں کو بہترکریں گے اور قوی امید ہے کہ مستقبل قریب میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا یہ کہنا تھا کہ میں نے 22 اگست کو پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 22 اگست کو اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے اور سابق وزیراعظم عمران خان سے فون پر بات کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شہر اقتدار اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، مجھ سے اسٹیبلشمنٹ نے نچلی سطح پر رابطہ نہیں کیا، میں وزیراعلیٰ ہوں تو مجھ سے اسی لیول کا رابطہ کیا گیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter