جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈنمارک ایمبیسی نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکارکردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنمارک ایمبیسی کی جانب سے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکارکردیا گیا ہے۔

قومی باکسر کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ 4 اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول ہے، ویزہ نہ ملنے کی صورت میں محمد وسیم ٹائٹل فائٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

latest urdu news

پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میرا پاسپورٹ ڈنمارک کے سفارتخانے نے 40 دن تک پاس رکھنے کے بعد ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کر دیا ہے۔

پاکستانی باکسر نے کہا کہ ویزا نہ ملنے کی وجہ سے میری فائٹ متاثر ہوگی، 2 ہفتے پہلے میں نے حکومت وقت سے درخواست کی تھی، لیکن ابھی تک میرا ویزا نہیں لگا۔

محمد وسیم کا یہ کہنا تھا کہ اب فائٹ میں شمولیت مشکل دیکھائی دے رہی ہے، میں بہت پریشان ہوں، حکومتی عہدیداروں سے درخواست ہے کہ ویزے کے حصول کیلئے میری مدد کریں۔

دوسری جانب پاکستان بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال کامیاب رہی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter