جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی سی بی میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 11 اینالسٹ فارغ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کر دیئے گئے۔

لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کر دیئے گئے۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر اینالسٹس کی سکروٹنی کی گئی، ڈیٹا اور ویڈیو اینالسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ڈیٹا اور ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا، 26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پا س ہی نہ ہوسکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 11 اینالسٹس کو فوری طور پر پی سی بی کی جانب سے فارغ کردیا گیا جبکہ 15 اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

دوسری جانب سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ نے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ آمنہ بلوچ 33 ویں خارجہ سیکرٹری تعینات ہوئی ہیں، وہ ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ چین میں پاکستانی قونصل جنرل رہ چکی ہیں، وہ یورپی یونین، بیلجیم اور ملائیشیا میں بھی پاکستانی سفیر رہ چکی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter