ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پاکستانی اسنوکر پلیئرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اسنوکر پلیئرز اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

منگولیا، اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی اسجد اقبال اور اویس منیر کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

latest urdu news

پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال کا مقابلہ ہانگ کانگ کے چینگ یو کیو سے تھا جس میں پاکستانی کھلاڑی نے حیران کن کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مقابل کو 4-1 سے شکست دے دی۔

پہلا فریم ہارنے کے بعد اسنوکر پلیئر اسجد نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اگلے 4 فریم مسلسل جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان کے دوسرے کیوسٹ اویس منیر نے بھی ہانگ کانگ کے کھلاڑی چاؤ ہومن کو 4-2 سے شکست دے دی۔

دوسری جانب ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف 5 گول سکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول سکور کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter