افغان کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
راشد خان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، تقریب میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی پشتو روایات کے مطابق ہوئی، افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ان کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور تصاویر بھی بنوائی گئیں۔
معروف کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں، جس کے بعد راشد خان کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغام موصول ہو رہے ہیں۔
یا د رہے کہ افغانی بالر راشد خان اُن مایہ ناز بالرز میں شامل ہیں، جنہوں نے مختصر وقت میں ہی کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام کمایا ہے۔

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
دوسری جناب قومی کرکٹر عثمان قادر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا اور انہوں نے اسکی تصدیق نجی ٹی وی چینل پر بھی کردی ہے۔
عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، قومی کرکٹر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔