131
قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
قومی کرکٹر محمد حارث کی بارات کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔ محمد حارث کے بھائی محمد انس کے مطابق کرکٹر کی شادی خاندان میں ہوئی ہے۔
قومی کرکٹر کی دعوت ولیمہ کی تقریب آج پشاور میں ہوگی۔
بارات میں شریک دوستوں اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ہم محمد حارث کی خوشحال زندگی کے لئے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو قومی وکٹ کیپر بیٹر نے اپنے نکاح کی خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرکے مداحوں کو اس اہم موقع کی اطلاع دی تھی۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویروں کے ساتھ، انہوں نے کپشن میں لکھا تھا: "آج میرے نکاح کا دن ہے اور اس عظیم نعمت پر میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں۔”
View this post on Instagram