جمعہ, 25 اپریل , 2025

قومی کرکٹر عثمان قادر کا ریٹائر ہونے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپنر عثمان قادر کی جانب سے پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی کرکٹر عثمان قادر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا اور انہوں نے اسکی تصدیق نجی ٹی وی چینل پر بھی کردی ہے۔

latest urdu news

عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، قومی کرکٹر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان قادر کی جانب سے این او سی کے معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں کافی عرصے سے این او سی سے متعلق مشکلات کا سامنا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان قادر شعبہ انٹرنیشنل کے رویے سے بھی بہت زیادہ مایوس تھے، وہ اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل کو دیکھیں گے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا اور میرے لیے پاکستان کی نمائندگی ایک اعزاز کی بات تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter