جمعہ, 25 اپریل , 2025

قومی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی غیر مسلم خاتون سے منگنی کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی غیر مسلم خاتون پوجا سے منگنی کرلی ہے۔

رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی، کرکٹر رضا حسن کا کہنا ہے کہ جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

latest urdu news

اس موقع پر کرکٹر رضا حسن کا کہنا تھا کہ غیر مسلم لڑکی پوجا ہمارے مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد ہی مسلمان ہو جائے گی۔

32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکہ میں شفٹ ہوچکے ہیں۔

رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ میچ سے پہلے انگلش کرکٹر اولی اسٹون اپنی شادی کو لے کر پریشان ہوگئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ سے پہلے انگلش کرکٹر اولی اسٹون اپنی شادی کو لے کر غمگین ہوگئے۔

انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر اولی اسٹون کی شادی 12 اکتوبر کو برطانیہ میں طے پائی ہے جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter