قومی امپائر علیم ڈار کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
علیم ڈار ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے، قومی امپائر علیم خان کے بیان کے مطابق، ریٹائر ہوجاؤں گا لیکن آنے والے امپائرز کی رہنمائی کے لیے دستیاب رہوں گا۔
قومی امپائر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کھیلوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، وقت آگیا ہے کہ سماجی کاموں اور اسپتال کے پراجیکٹس پر اپنی توجہ دوں۔
یاد رہے کہ قومی امپائر علیم ڈار نے اب تک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل، 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل، 5 ویمنزٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز اور 282 لسٹ اے میچز میں اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں۔
یاد رہے کہ علیم خان ایک بہترین امپائر ہیں، کہ جنہیں انٹرنیشنل لیول پر انکی خدمات کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل ہے۔
دوسری جانب 9 مئی کے کیسز میں نامزد تحریک انصاف کے کارکنان سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا۔
پشاور، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کارکنان سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزمان پر9 مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا، ملزمان نے طورخم شاہراہ کو بند کرکے نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان کی جانب سے احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔