ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شیکھر دھون کا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے معروف کرکٹر شیکھر دھون کی جانب سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے پرفارم کیا۔

latest urdu news

شیکھر دھون کا یہ کہنا تھا کہ میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا ہے۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرے لیے باعث فخر ہے، میں آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں ہی یادیں ہیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے۔

شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ اپنے ملک بھارت کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی۔

یاد رہے کہ شیکھر دھون کی جانب سے 20 اکتوبر 2010 کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کیا گیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter