ہفتہ, 26 اپریل , 2025

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف 4 فاسٹ باؤلرز کھلانے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوم بوم کے نام سےمعروف سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف 4 فاسٹ باؤلرز کھلانے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بدترین شکست پر ردِعمل دیا گیا ہے، سابق کپتان نے کہا کہ 10 وکٹوں سے قومی ٹیم کو شکست کے بعد پِچ کی تیاری پر سوالات اٹھتے ہیں۔

latest urdu news

سابق کرکٹر کا یہ کہنا تھا کہ 4 فاسٹ باؤلرز کا انتخاب اور1 ماہر اسپنر کو ڈراپ کرنے پر بھی سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا یہ کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پورے ٹیسٹ میچ میں بہترین کرکٹ کھیلی، بہترین کھیل کا کریڈٹ بنگلہ دیشی ٹیم کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں شکست دے دی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter