جب تک کھیل سکتا ہوں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا، سرفراز احمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ون ڈے کپ کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جب تک کھیل سکتا ہوں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈولفنز ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا ہے۔

latest urdu news

سابق کپتان سرفرازاحمد مینٹورشپ کیساتھ قومی ٹیم کے لیے بطور وکٹ کیپر، بلے باز بھی دستیاب ہوں گے۔

اس متعلق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کوشش ہوگی کہ اچھے پلیئرز سامنے لائیں جو پاکستان کی بہتر طریقے سے نمائندگی کر سکیں، میں نے کافی ورکنگ کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

سابق کپتان کا یہ کہنا تھا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کریں گے، وقت کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بھی میں دستیاب ہوں۔

ڈولفنز ٹیم کے مینٹور کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد باصلاحیت کھلاڑی ہیں، کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ دونوں کھلاڑیوں نے خود کرنا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ابھی مجھے لگتا ہے کہ میں کھیل سکتا ہوں، جب تک کھیل سکتا ہوں کھیلتا رہوں گا، میں ہر وقت قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں، ڈومیسٹک میں جب بھی ڈیوٹی لگے گی پرفارم کروں گا۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ میرے لیے یہ سیکھنے کا مرحلہ ہے، میں کھلاڑیوں کیساتھ رہ کر سیکھوں گا، ہم اپنے تجربے سے اچھے پلیئرز سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter