اسلام آباد میں اچانک بارش اور ژالہ باری سے پورے شہر سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمر گل کا گھر بھی متاثر ہوا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری نے خاصی تباہی مچا دی تھی۔ دارالحکومت میں ہونے والی ژالہ باری اور بڑے سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیاں اور شیشے ٹوٹ گئے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر گل کے گھر کے اندر اور باہر بڑے بڑے اولے پڑے ہیں۔
ویڈیو میں عمر گل کو گھر کے باہر سے اولے ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی تھی، جبکہ باجوڑ،مردان،مالاکنڈ،لوئر دیر،مانسہرہ ،خیبر،سوات،کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں طوفانی بارشیں ہوئیں جس سے کافی نقصان ہوا ۔
View this post on Instagram
ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں گاڑی بہہ گئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ادھر بٹ گرام میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلا کئی موٹرسائیکل بہالے گیا۔جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔