ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ابھی تک ایسا کوئی تباہی مچا دینے والا فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا، وقار یونس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس کا کہنا تھا کہ اب تک ایسا کوئی تباہی مچا دینے والا فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا۔

فیصل آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ جاری ہے، 52 سالہ سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس لائنز ٹیم کے مینٹور ہیں۔

latest urdu news

مینٹور وقار یونس قومی ٹیم میں شامل اور چیمپئنز ون ڈے کپ میں سامنے آنے والے باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی نہیں دے رہے ہیں اور وقار یونس کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا جس کو دیکھ کر یہ محسوس ہو کہ وہ مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن میں تباہی مچا دے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز کو فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے۔

مینٹور قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ریڈ اور وائٹ بال کے کھلاڑیوں کو الگ الگ کرکے سوچنا ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز فاسٹ باولر وقار یونس پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینٹور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، اس معاملے میں وہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی رابطے میں رہتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter