انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ ان کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ آئرلینڈ کے بیٹر ہیری ٹیکٹر نے ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
باؤلرز کی رینکنگ میں، جنوبی افریقی کھلاڑی کیشو مہاراج نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغان کھلاڑی محمد نبی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔