فاسٹ باؤلر ویسٹ انڈیز شینن گیبریل کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر شینن گیبریل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ گزشتہ 12 سالوں کے دوران، میں نے خود کو ویسٹ انڈیز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے وقف کیا۔
کرکٹ کو اعلیٰ سطح پر کھیلنے سے مجھے بے پناہ خوشی ملی، لیکن جیسا کہ کہاوت ہے، تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
فاسٹ بولر کا یہ کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان اور مجھے ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلنے کے دوران ملنے والی بے شمار محبتوں کے لیے خدا کا شکر ادا کرنا چاہوں گا۔
شینن گیبریل نے کہا کہ میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کے منتظمین، کوچز اور عملے کے اراکین کا بے حد شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ شینن گیبریل نے سال 2012 کے لارڈز ٹیسٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور ٹیسٹ فارمیٹ میں 32.21 کی اوسط سے 166 وکٹیں حاصل کیں جن میں 5 وکٹیں 6 مرتبہ حاصل کیں۔
36 سالہ شینن گیبریل کی جانب سے اپنے 12 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران 59 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی گئی۔
View this post on Instagram