انڈر 18 ایشیا کپ: پاکستان ہاکی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر 18 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ، ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیم 30 جون کو چین روانہ ہوگی، جہاں ایشیا کی دیگر مضبوط ٹیموں کے ساتھ مقابلے متوقع ہیں۔

منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفیٰ، علی حمزہ، علی حمزدا اور عامر سہیل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

latest urdu news

ٹیم آفیشلز میں اولمپیئن ملک شفقت کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کوچز میں مختار احمد، توثیق احمد اور مسعود الرحمان شامل ہیں۔ ویڈیو انالسٹ کی حیثیت سے ابوذر امراؤ اور فزیو کی حیثیت سے عدیل اختر ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔

یاد رہے کہ انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم بین الاقوامی موقع ہوتا ہے، جہاں وہ نہ صرف اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ قومی سطح پر سینئر ٹیموں کے لیے ممکنہ انتخاب بھی بنتے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے منتخب اسکواڈ کو مستقبل کی امیدوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

چ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter