جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا، میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ان کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ نے انجری کے باعث ایونٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میتھیو شارٹ کو یہ چوٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران لگی تھی۔

اگرچہ وہ پاکستان پہنچنے کے بعد فٹنس میں بہتری کی جانب گامزن تھے، تاہم حالیہ دنوں میں انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے ان کی مکمل صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر کھیل سے آرام کا مشورہ دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل ماہرین نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 10 سے دستبردار کر دیا جائے تاکہ وہ مکمل صحت یابی کے بعد کرکٹ میں واپس آ سکیں۔

میتھیو شارٹ اب وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام میں حصہ لیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے بیان میں میتھیو شارٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی اور دوبارہ میدان میں واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ میتھیو شارٹ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور مفید آف اسپن بولنگ کی بدولت ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے تھے، اور ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کمبی نیشن میں تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter