اسلام آباد،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہےکہ ہمارے جھنڈے کی خوبصورتی اقلیتوں کے بغیر ناممکن ہے ۔
ایسٹر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں افراتفری ہورہی ہے، ضرورت ہے کہ ہمارے درمیان رواداری ہو، تقسیم ہند کے وقت کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے کردار ادا کیا۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بھی مشہور جج کرسچن کمیونٹی سے ہی تھے، آپ آر ایس ایس کا ہندوستان دیکھ سکتے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ نریندر مودی مساجد کو شہید اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، دنیا میں مذہب کے نام پر شدت پسندی پائی جاتی ہے، ہندوستان میں ہمارے مسلمان اور کرسچن بھائی خوفزدہ ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ آج ایسٹر کے موقع پر دنیا میں امن کا پیغام جانا چاہیے، فلسطین اور کشمیر میں ظلم وبربریت جاری ہے۔
یا درہے کہ مشعال ملک ایک کشمیری انسانی حقوق کی کارکن اور پاکستان کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک معروف شخصیت ہیں، وہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، جو پاکستان میں جیل میں قید ہیں۔
