گورنر راج کے حق میں نہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا، یوسف رضا گیلانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گورنر راج کے حق میں نہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم و چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ گورنرراج کے حق میں نہیں، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیمی بل منظور ہوگا۔

latest urdu news

سابق وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے میرے او پر کیس بنایا آج 2 ووٹ یہاں پر موجود ہیں اگر ہم جائیں گے تو وہ پاس ہوجائے گا، ہم نے دل بڑا رکھا ہوا ہے اور آج ہم ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں، ہم ذاتیات سے ہٹ کر ملک کر سوچنا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھاکہ سربراہ جو یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا ہوں، ہمارے ساتھ انہوں نے بہت کام کیا،مولانا فضل الرحمان کیساتھ میرے کای اچھے تعلقات ہیں انکے بارے میں کوئی کمنٹس نہیں کروں گا۔

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعلی کےپی، کے افغانستان سے مذاکرات کےبارے میں بات کرتے ہوئے یہ کہا کہ خارجہ امور کے حوالے سے پالیسی وفاق کا دائرہ اختیار ہے،وزیراعلیٰ کے افغانستان کے حوالے سے بیان کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، موجودہ ملکی صورتحال میں اگر عوام مطمئن ہے تو ہم بھی انکے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیاگیا ہے۔

جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا ہے۔

شیر افضل مروت کی جانب سے وکلاء عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter