جمعہ, 25 اپریل , 2025

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کرنے والا پولیس اہلکار ساتھی سمیت پکڑا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کرنے والا پولیس اہلکار ساتھی سمیت پکڑا گیا۔

گوجرانوالہ میں پولیس والے ڈکیتی کے الزام پکڑے گئے عوام نے پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔

latest urdu news

پولیس والوں نے پٹرول پمپ مالک سے 5 لاکھ نقدی لوٹ لی شہریوں نے ملکر دونوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ باغبانپورہ کے علاقہ گلہ پائپاں والا میں پیش آیا جہاں پولیس وردی ملبوس میں دو ملزمان نے پٹرول پمپ کے مالک زین سے نقدی چھینی اور مزاحمت پہ گھتم گتھا ہوگئے۔

متاثرہ شخص زین کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھیں اورمیرا پیچھا کیا شور کرنے پہ شہری پہنچے تو دونوں کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا پولیس وردیوں میں ڈاکوؤں میں سے اویس پولیس ملازم نکلا ساتھی کو وردی دلوائی گئی باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل اویس نے ساتھی رضوان اویس کو وردی دلوائی دونوں وارداتیں کرتے تھے پولیس اہلکار سمیت دونوں پہ ڈکیتی، وردی کے استعمال، اختیارات کا غلط استعمال سمیت دیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری بھی شروع ہوچکی ہے۔

اس سے قبل بھی ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں 4 پولیس والوں نے ہی شہریوں سے نقدی لوٹی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter