174
کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی کی شرقی عدالت کی جانب سے کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ نتاشہ اقبال کی منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے کارساز ٹریفک حادثے سے متعلق کیس پر سماعت کی گئی، جس کے دوران ملزمہ پر منشیات کے استعمال کے کیس میں درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل مکمل کر لیے۔
سیشن عدالت کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے مطابق ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔