مشیر برائے قانون و انصاف وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، بیرسٹر عقیل ملک کا یہ کہنا ہے ڈیلی میل کے آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیلی میل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق چھپے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے یہ کہا کہ برطانوی اخبار کے آرٹیکل میں عمران خان سے متعلق حقائق دنیا کے سامنے رکھے گئے ہیں، آرٹیکل سے بانی پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔
مشیر برائے قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا، عمران خان نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ چوری کرنا عمران خان کی عادت رہی ہے، ملک میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی عمران خان کا دیا ہوا ایک تحفہ ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کہنا تھا کہ بلوچستان میں 26 اگست کو انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشتگردی کے افسوناک واقعات میں معصوم جانوں کے نقصان پر سب غم زدہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے، انفرادی قوت کے ساتھ بلوچستان میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے۔