ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رواں سال دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے رواں سال دورہ پاکستان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر معروف اسکالر پاکستان آئیں گے۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں یہ بتایا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں خطاب کریں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔

پی ٹی آئی آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

لاہور کے قصور روڈ کاہنہ کے مقام پر جلسہ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان لاہور پہنچیں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter