جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیف جسٹس کو مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد سپریم کورٹ میں نہیں رہنا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد سپریم کورٹ میں نہیں رہنا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ توسیع نہ لینے کا اعلان کردیں تو آئینی بحران ختم ہوجائے گا۔

latest urdu news

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ کو اگر چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے تو بحران ختم ہو جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آئینی مسودوں کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے، آئینی بحران ختم ہو جائے تو یہ آئینی ترامیم اور آئینی عدالت کو بھی بھول جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بزرگ وہ چراغ ہیں جن کی روشنی میں نسلیں پروان چڑھتی ہیں، بزرگوں کا احترام ہمارے عقائد اور تہذیب میں شامل ہیں۔

بزرگ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس، حال کی روشنی اور مستقبل کیلئے ایک سبق ہیں، ضعیف افراد وہ چراغ ہیں کہ جن کی روشنیوں سے پوری قوم استفادہ حاصل کرتی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter