جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز رابطے میں نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

ایک انٹرویو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی پارٹی سے رابطے میں نہیں ہیں لیکن وہ ان سے رابطے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر کی جانب سے وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پورکے بیان کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور پُرامن تھے اور وزیراعلیٰ کا کسی بھی صوبے پر چڑھائی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پارٹی کیلئے زحمت نہیں ہے، وہ مستقبل میں ہونے والے جلسوں میں بھی شریک ہوتے رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ملاقات کی ہے۔

اس متعلق منظور پشتین نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت میں باقاعدہ شرکت کی دعوت دی ہے۔

منظور پشتین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہر ممکن تعاون اور جرگے میں نمائندگی کا بھی کہا، متوقع تقریب میں تمام مکاتب فکر کے نمائندے اور عوام شریک ہوں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter