جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی ”کپتان نہیں تو پاکستان نہیں“ کے ایجنڈے پر قائم ہیں، شرجیل میمن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ”کپتان نہیں تو پاکستان نہیں“ کے ایجنڈے پر قائم ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ یہ ماضی کی طرح ملکی حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

latest urdu news

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس شخص کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، جو ملکی سلامتی کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ مسلح جتھہ لے کر وفاقی حکومت پر حملہ آور ہے، یہ مسلح ہیں اور انکے جتھوں میں غیر ملکی افغانی بھی ہیں۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم اجلاس ہونے جارہا ہے، ملائیشین وزیراعظم اور وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، یو اے ای کے سفیر اور قونصل جنرل نے سندھ آرکائیو ڈیپارٹمنٹ، موہٹا پیلس اور آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔

غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ایس سی او کانفرنس بلائی جارہی ہے، ہمیں اس وقت فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل ان کے مشیر کا کہنا تھا کہ جے شنکر ان کے احتجاج میں آکر خطاب کرے، کل کو یہ کہیں گے کہ نیتن یاہو بھی پاکستان آکر خطاب کرے، زیک گولڈ سمتھ کی مہم عمران خان نے چلائی تھی، زیک گولڈ سمتھ نے ایک ٹویٹ میں یہ کہا تھا کہ دنیا میں امید کی واحد کرن اسرائیل ہے اور اسرائیل اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter