جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی کا اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا، ملک احمد بھچر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک احمد بھچر نے کہا کہ لاہور جلسے سے چچا اور بھتیجی گھبرا گئے ہیں، لاہور کے جلسے میں پنجاب حکومت کی جانب سے فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غریب لوگ مہنگائی کے باعث مر رہے ہیں، حکومت پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے پیچھے لگی ہوئی ہے، اسٹیٹ کی توجہ مخصوص نشستیں چھیننے پر مرکوز ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ فارم 47 والی حکومت ہوش کے ناخن لے، جلسوں کے لیے رات کو 2 بجے این او سی دیتے ہو، ہمارے جلسوں کے لیے راستے بند کر دیتے ہو، آپ کے ساتھ ویگو ڈالے والے اور ہمارے ساتھ پاکستانی عوام ہے۔

ملک احمد بھچر نے کہا کہ میرے سامنے تحریک انصاف کے ایم پی اے کی کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، اگلے جلسے کے لیے این او سی اپلائی کر دیا ہے، پرامن جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، اگر این او سی نہیں ملتا تو کور کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم ہمیشہ بہت بحث کے بعد ہوتی ہیں، پارلیمان کو عدالت کیسے کہہ سکتی ہے کہ یہ قانون پاس کرے، فیصلےتو قانون کے مطابق ہی ہونے چاہئیں، قانون میں موجود ہے کہ پارلیمان، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن نے کس طرح کام کرنا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب آئینی ترامیم کی بحث کھلی بھی نہیں تھی تو میں نے یہ نکتہ اٹھایا تھا، اب پارلیمنٹ کے فیصلے کو فوقیت ہو گی یا پھر سپریم کورٹ کی ججمنٹ کو ہو گی، سب سے بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت سیاستدان کے پاس ہوتی ہے، اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ سیاستدان غلط فیصلہ کرتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter