جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی شہری بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے رکھ کر بھول گئے ہیں۔

latest urdu news

کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ بھاری رقم مختلف بینکوں کے عارضی طور پر بند 1 کروڑ 40 لاکھ اکاؤنٹس میں پڑی ہوئی ہے، کھاتہ داروں کو 3 نوٹسز بھجوانے کے بعد فنڈز اسٹیٹ بینک کو منتقل ہوجاتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10 سال بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس فعال کرانے آتے ہیں، کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس دوبارہ فعال کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی تجویز منظور کرلی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی سیاسی و معاشی حالت وقت کیساتھ ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے، مہنگی بجلی اور اضافی ٹیکسز کے باعث ملک کا سفید پوش طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے چلا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آجکل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات بہت زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اقدامات جاری ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter