جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے، عطا تارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ میں خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے۔

latest urdu news

نیویارک میں جنرل اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، فلسطینی بھائیوں کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستانی موسمیاتی تبدیلی پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری آئی ٹی ایکسپورٹس 3.1 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، وزیراعظم پاکستان نے ہر فورم پر فلسطین کا مسئلہ اٹھایا ہے، وزیراعظم پاکستان کے دورے کے پاکستان پر بہت اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter