جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم معاشی ملاقاتیں، سعودی و امریکی تعاون پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمان المرشد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے سعودی آئل فنانسنگ سہولت کے تحت واجب الادا رقم کی فوری ادائیگی کی درخواست کی، ساتھ ہی کراچی تا کوئٹہ این-25 ہائی وے منصوبے کے لیے سعودی فنڈ سے مالی تعاون کی بھی اپیل کی۔

latest urdu news

علاوہ ازیں، اٹلانٹک کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی خسارے کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ مکالمہ چاہتا ہے، اور جلد ایک اعلیٰ سطحی وفد کے دورے کی بھی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو جاری اقتصادی اصلاحات کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی محصولات میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت جاری ہے، اور اگر امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ یا رکاوٹیں ہیں تو حکومت ان کا جائزہ لینے کو تیار ہے۔

مزید برآں، وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے بھی ملاقات کی، جس میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نجی سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter