جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزارت داخلہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن کو دفتر خالی کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزرات داخلہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے معاملے پر بنائے گئے کمیشن کو دفتر خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا ہے۔

دھرنا کمیشن کو آفس خالی کرنے کا حکم سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

latest urdu news

سیکرٹری داخلہ نے جاری نوٹیفکیشن میں یہ کہا ہے کہ کمیشن اپنا سامان یہاں سے فوری طور پر شفٹ کرے۔

دھرنا کمیشن کو ایس بلاک میں پارلیمانی سیکرٹری کا آفس دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔

یاد رہے کہ کمیشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter