سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جو حال کرکٹ ٹیم کا ہے ایسا ملک کا حال نہیں ہونے دوں گا، آرمی چیف نے احتساب کا نظام شروع کیا، ہمیں اپنا احتساب خود کرنا ہوگا۔
فیصل واوڈا کی جانب سے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہی کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند کر رہے ہیں، میرا سوال یہ ہے آپ سے مذاکرات کرنے کون آیا؟
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ملک توڑنے کی بات نہ کرتے تو پھر ہم بھی آپ کو بچانے کی بات کرتے، آپ فوج سے بات کرنے کیلئے مر رہے ہیں، آپ کی پارٹی میں اکثر لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔
سینیٹر کا یہ کہنا تھا کہ میں پاکستان کو کرکٹ ٹیم نہیں بننے دوں گا، جو حال کرکٹ ٹیم کا ہے ایسا ملک کا حال نہیں ہونے دوں گا، کمزور آدمی نہیں ہوں، میں ہمیشہ سامنے سے مقابلہ کرتا ہوں، یہ میری کوئی آخری کرسی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی والے کھلےعام گالیاں دے رہے ہیں، یہ حکومت کی کمزوری ہے، انہیں ہر صورت میں معذرت کرنا ہوگی، چیئرمین سینیٹ آپ کو ایکشن لینا پڑے گا، انہیں باہر نکالا جائے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ جس طرح آرمی چیف نے احتساب کا نظام شروع کیا ہے اسی طرح ہمیں بھی اپنا احتساب خود کرنا ہوگا۔