میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق امتحان ملک بھر کے 30 مقامات پر ہوگا، ایم ڈی کیٹ کیلئے دبئی اور ریاض میں بھی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
پی ایم ڈی سی کے صدر کے مطابق تازہ ترین معلومات سرکاری ویب سائٹ سے دیکھیں، ایم ڈی کیٹ کی ذمہ داری مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کو سونپی گئی ہے، پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
سندھ میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز امتحان کے لئے نامزد کیا گیا ہے، پختونخوا کیلئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کو ذمہ داری مل گئی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیسٹ منعقد کرے گی، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے اسٹوڈنٹس کا امتحان لے گی۔
ایم ڈی کیٹ کے لیے کل 1 لاکھ 74 ہزار 744 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جانچ پڑتال کے بعد 1 لاکھ 67 ہزار درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے۔