جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، قمر زمان کائرہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ، مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا یہ کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بنیادی طور پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کا نام ہے، جب پیپلز پارٹی بنائی گئی اس وقت مارشل لاء کا دور تھا، جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اس وقت ملک ٹوٹا ہوا تھا، شہید بھٹو نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر اس قوم کے حوصلے بلند کئے۔

latest urdu news

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج پاکستان پھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے، آج غریب اپنے گھر کا بل اور بچوں کی فیس تک ادا نہیں کرسکتا، جب پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ مزدور سمیت ہر شخص کو اس کا حق ادا کرتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا۔

سابقہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا تھا کہ اس ملک کے مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، تمام جماعتوں کو مل کر اس ملک کے لئے کچھ کرنا ہوگا، ہمیں  ملک کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑنا ہوگا، ہمیں مایوس نہیں ہونا، ہم نے مل کر مشکل وقت سے لڑنا ہے۔

قمر زمان کائرہ کا یہ کہنا تھا کہ بلوچستان کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے، بلوچستان پاکستان کی شہ رگ نہیں پاکستان ہی ہے، ہمیں بلوچستان کے مسائل کا حل بلوچستان کے اندر سے نکالنا ہوگا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter