25
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مہنگائی کی رفتار میں مجموعی طور پر 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔
مہنگی ہونے والی اشیاء:
- دال چنا فی کلو 3.19 روپے مہنگی
- جلانے کی لکڑی، سگریٹ، چائے کی پتی، تازہ دودھ، چاول وغیرہ
سستی ہونے والی اشیاء:
- زندہ مرغی فی کلو 54.42 روپے سستی
- لہسن 41.76 روپے، ٹماٹر 16.29 روپے، پیاز 6.15 روپے سستا
- گھریلو ایل پی جی سلنڈر میں 29.75 روپے کی کمی
- آلو، آٹا، گھی، چینی، دالیں، گڑ شامل
طبقاتی بنیاد پر مہنگائی کی شرح:
- 17,732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح -3.35%
- 17,733 – 22,888 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے -3.53%
- 22,889 – 29,517 روپے آمدنی پر -3.01%
- 29,518 – 44,175 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے -2.70%
- 44,176 روپے سے زائد آمدنی والوں کے لیے -2.11%
ادارہ شماریات کی رپورٹ مہنگائی میں کمی کے سرکاری دعوؤں کی تصدیق ضرور کرتی ہے، تاہم بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں عدم استحکام اور بعض اشیا کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ عام آدمی کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔