جمعہ, 25 اپریل , 2025

مسودہ اتنا خوفناک لگ رہا ہے کہ اسے اپنے ہی ممبران سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مسودہ اتنا خوفناک لگ رہا ہے کہ اسے اپنے ہی ممبران سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے۔

پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے۔

latest urdu news

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کہ مجوزہ ترامیم پر جعلی حکومت قوم کو جواب دے، آئینی ترامیم کا مسودہ میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے لایا جائے، مجوزہ ترامیم پر پاکستان سمیت انٹرنیشنل لیول پر بھی جگ ہنسائی کا موجب بن رہا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت مجوزہ ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہو رہی ہے، مجوزہ ترامیم کا مسودہ اپنے ہی ممبر قومی اسمبلی کو بھی نہیں دکھایا گیا، ایم این ایز کو صرف کہا گیا ہے کہ آپ نے ووٹ دینا ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی کا یہ کہنا تھا کہ مسودہ اتنا خوفناک لگ رہا ہے کہ اسے اپنے ہی ممبران سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے، مناسب ہوگا چیف جسٹس مجوزہ ترامیم پر اپنی پوزیشن واضح کر دیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے قانون کی حکمرانی کا گلا گھونٹ دیا جائے گا، چیف جسٹس کو اخلاقی طور پرتوسیع سمیت کسی بھی عہدہ سے دستبرداری کا واضح اعلان کرنا چاہیے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter