پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں لندن روانگی متوقع ہے۔
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ ماہ، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانگی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف 5 سے 7 اکتوبر کے درمیان لندن جائیں گے، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کچھ دن لندن میں قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔ اس سفر کا مقصد نواز شریف کی طبیعت کی نگرانی اور مزید علاج معالجہ بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی صدر کے 5 سے 7 اکتوبر تک لندن جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن جائیں گے۔ وہ چند روز لندن میں قیام کے بعد امریکہ جائینگے۔
دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا گیا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میںیہ کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لیے اجلاس پر اجلاس بلا رہے ہیں، کمیشن آئیں بائیں شائیں کی بجائے اعلیٰ عدلیہ کے حکم کی تعمیل کرے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کےمتعلق نوٹیفکیشن جاری کرے، تاخیری حربے استعمال کرنے پر چیف الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ، وہ آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔