پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور، پنجاب حکومت کی جانب سے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی 1423 روپے 1 دن کی دیہاڑی ہو گی، نوٹیفکیشن کا اطلاق 1 جولائی 2024 سے ہو گا، نوٹیفکیشن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کو بھی مرد کے برابر کم از کم تنخواہ ملے گی۔
دوسری جانب فاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کر کے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔