جمعہ, 25 اپریل , 2025

مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ وہاب بطور ترجمان سندھ حکومت اور ترجمان بلاول بھٹو اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

latest urdu news

دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ترجمان بلاول بھٹو مقرر ہونے پر مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد دی گئی ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان بلاول بھٹو زرداری تعیناتی خوش آئند ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پر پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا یہ کہنا ہے کہ غلام محی الدین اس وقت تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter