عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی گئی۔
دوران سماعت جج طاہر عباس کی جانب سے یہ ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعظم کی حاضری کے حوالے سے جیل رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ دستیاب نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہوسکتی، گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی جس پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، آج دوبارہ کررہے ہیں۔
معزز جج طاہر بشیر کا کہنا تھا کہ نوٹس میں لکھیں گے کہ اگر انٹرنیٹ نہیں ہے تو سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت میں پیش کریں۔
اسکے بعد عدالت کی جاب سے مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔