عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق کسی بھی سطح پر کوئی تجویز زیرِ غور نہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے صوبے میں سیاسی یا انتظامی بحران پیدا ہو۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد جمہوری نظام کا حصہ ہے، اور یہ ایک آئینی و قانونی طریقہ کار ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان بھی اسی آئینی طریقے کے تحت وزارت عظمیٰ سے سبکدوش کیے گئے تھے، اس لیے کسی ملاقات یا سیاسی سرگرمی کو سازش سے تعبیر کرنا درست عمل نہیں۔

latest urdu news

اگر خیبرپختونخوا کے گورنر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوتی ہے تو اسے غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا سیاسی بلوغت کے منافی ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) یا حکومت کی جانب سے کسی ایسی چال یا حربے پر غور نہیں کیا جا رہا جو صوبے میں بحران کا باعث بنے، پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کو آئینی اور جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم اگر احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلایا گیا تو حکومت سخت کارروائی کرے گی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا میں ممکنہ عدم اعتماد کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں، جنہیں سینیٹر عرفان صدیقی نے آج کی گفتگو میں مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کسی سیاسی عدم استحکام کی خواہاں نہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter